امریکہ کی اسرائیلی جاسوس کو وطن واپس جانے کی اجازت

پولارڈ کے کیس کو دیکھنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچے کہ اس بات کا خدشہ نہیں وہ اب قانون توڑیں گے،محکمہ انصاف

اتوار نومبر 12:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) امریکی محکمہ انصاف نے کہاہے کہ امریکہ میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں 1985 سے قید امریکی شہری جوناتھن پولارڈ کو اسرائیل جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ انصاف نے ایک بیان میں کہا کہ پولارڈ کے کیس کو دیکھنے کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اس بات کا خدشہ نہیں ہے کہ وہ اب قانون توڑیں گے۔واضح رہے کہ جوناتھن پولارڈ کو 2015 میں جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔ تاہم ان پر پیرول کی پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔جوناتھن پولارڈ اسرائیل کو خفیہ امریکی دستاویزات فراہم کرنے کے جرم میں 30 برس تک امریکہ کی جیل میں قید رہے ۔

متعلقہ عنوان :

مری شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments