جارجیا میں جوبائیڈن کی جیت کی وجہ ایشیائی امریکی ووٹرز قرار

اتوار 29 نومبر 2020 15:40

جارجیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) امریکا کے صدارتی انتخابات میں پانسہ پلٹنے والی ریاست جارجیا میں جو بائیڈن کی جیت ایشیائی امریکی ووٹرز کی وجہ سے ممکن بنی۔امریکی میڈیا کے مطابق چار برس پہلے جارجیا میں ایشیائی امریکی سیاست میں زیادہ سرگرم نہیں تھے۔ ایشیائی امریکی انتخابی مہم یا فنڈریزنگ تقاریب میں بھی جانے سے گریز کرتے تھے تاہم یہ صورتحال ڈرامائی طور پر تبدیل ہوئی اور اس کا نتیجہ صدارتی انتخاب میں سامنے آیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست جارجیا 1992کے بعد پہلی بار کسی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کے حق میں گئی ہے۔دوسری جانب جارجیا میں ایشیائی امریکی اورپیسیفک آئی لینڈرز کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے لہٰذا جارجیا میں اب ہونے والے سینیٹ الیکشن میں بھی ایشیائی امریکیوں کا کلیدی کردار ہو گا۔واضح رہے کہ جو بائیڈن سابق امریکی صدر بل کلنٹن کے بعد پہلے ڈیموکریٹک امیدوار ہیں جو جارجیا سے کامیاب ہوئے ہیں، آخری مرتبہ بل کلنٹن 1996 میں جارجیا سے کامیاب ہوئے تھے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں