امریکہ کی 50 ریاستوں میں مسلح مظاہروں کا الرٹ جاری

تمام ریاستوں میں صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے مسلح احتجاجی مظاہرے ہوسکتے ہیں،ایف بی آئی کا انتباہ

اتوار 17 جنوری 2021 13:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) امریکہ میں نومنتخب صدر جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری سے قبل تمام 50 ریاستوں کے علاوہ وفاقی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران ممکنہ مسلح مظاہروں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیشنل گارڈ کے مزید فوجی دستوں کو فورا واشنگٹن ڈی سی بھیجا گیا ہے اور انھیں چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے متنبہ کیا کہ تمام ریاستوں میں صدر ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے مسلح احتجاجی مظاہرے ہوسکتے ہیں۔کیپیٹل ہِل سے کئی میل دور بھی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں اور وہاں کنکریٹ اور دھات کی رکاوٹیں نصب ہیں۔ کیپیٹل ہِل وہی جگہ ہے جہاں چھ جنوری کو فسادات ہوئے تھے۔حلف برداری کی تقاریب کے دوران نیشنل مال، جہاں عام طور پر لوگوں کا رش ہوتا ہے، اسے بھی سیکرٹ سروس کی درخواست پر بند کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹ سروس وہ ادارہ ہے جو امریکی صدور کی حفاظت کرتا ہے اور انھیں سکیورٹی فراہم کرتا ہے، چاہے وہ بعد میں عہدے سے ہٹ چکے ہوں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں