امریکا جانے کے خواہش مند ہزاروں تارکین وطن گوئٹے مالا میں محو سفر

اتوار 17 جنوری 2021 16:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) امریکا جانے کے خواہش مند ہزاروں تارکین وطن کے مسلسل سفر میں ہونے کی وجہ سے گوئٹے مالا کی حکومت نے ہنڈوراس میں حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہزارہا انسانوں کے اس قافلے کو روکنے کی کوشش کریں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوئٹے مالا کے صدر آلیخاندرو جیاماتائی نے کہا کہ خطے کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہمسایہ ملک ہنڈوراس میں حکام کو لازمی طور پر اب تک کے مقابلے میں کہیں زیادہ موثر کاوشیں کرنا ہوں گی۔

قبل ازیں ہنڈوراس سے تقریبا نو ہزار تارکین وطن ایل فلورِیڈو کی سرحدی گزرگاہ عبور کر کے گوئٹے مالا میں داخل ہو گئے تھے۔ ہنڈوراس کے یہ تارکین وطن امریکا داخلے کے بعد وہاں اپنے لیے زیادہ بہتر زندگی کے خواہش مند ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں