معروف امریکی ٹاک شو میزبان لیری کنگ 87 سال کی عمر میں چل بسے

لیری کنگ نے سی این این میں 25 سال کے دوران 30 ہزار سے زیادہ انٹرویوز کیے،امریکی میڈیا

اتوار 24 جنوری 2021 12:35

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) امریکا سے تعلق رکھنے والے معروف ٹاک شو میزبان لیری کنگ 87 سال کی عمر میں چل بسے لیری کنگ کے ٹوئٹر اکائونٹ پر اور میڈیا کی جانب سے ایک پیغام میں اس کی تصدیق کی گئی۔امریکی میڈیا کے مطابق اس پیغام میں لکھا گیا کہ ہمارے شریک بانی، میزبان اور دوست لیری کنگ لاس اینجلس کے سیڈرز سینائی میڈیکل سینٹر میں 87 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

لیری کنگ نے اس چینیل میں 25 سال کے دوران 30 ہزار سے زیادہ انٹرویوز کیے۔

(جاری ہے)

اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے امریکا کے صدور رچرڈ نکسن سے لے کر ڈونلڈ ٹرمپ کے انٹرویوز یے جبکہ بین الاقوامی شخصیات بھی ان کے شوز کا حصہ بنیں۔جنوری کے آغاز میں لیری کنگ کے بارے میں رپورٹ سامنے آئی تھی کہ وہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ اس موقع پر امریکی ٹی وی نے ان کے خاندان کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لیری کنگ ایک ہفتے سے زائد مدت سے لاس اینجلس کے سیڈارز سنائی میڈیکل سینٹر میں زیرِ علاج ہیں۔ لیری کنگ پہلے ہی طبی مسائل کا سامنا کر رہے تھے اور 2019 میں فالج کے حملے سے بمشکل بچے تھے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں