ٹرمپ سے انتقام لینے کی ایرانی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں،جوبائیڈن انتظامیہ

خطے میں ایرانی اثرو رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے دوست اور اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے،بیان

اتوار 24 جنوری 2021 12:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) امریکا کی نئی انتظامیہ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی طرف سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاسداران انقلاب کیکمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کی دھمکی کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل نے جاری ایک بیان میں کہا کہ ایران کے رہبر اعلی کی دھمکیاں اشتعال انگیز اور ناقابل قبول ہیں۔امریکی قومی سلامتی کونسل نے ایران کے مکروہ کردار اور خطے میں ایرانی اثرو رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے دوست اور اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے عزم کا اعادہ کیا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں