امریکا کے عالمی نشریاتی اداروں میں ٹرمپ کے مقرر کردہ اعلی عہدے دار فارغ

اتوار 24 جنوری 2021 12:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2021ء) امریکا کے وفاقی بجٹ سے چلنے والے تین بین الاقوامی نشریاتی اداروں کے سربراہوں کو صدر جوزف بائیڈن کی انتظامیہ نے ملازمتوں سے فارغ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی ایجنسی برائے گلوبل میڈیا کی قائم مقام سربراہ کیلو شا نے ریڈیو فری یورپ/ریڈیو لبرٹی کے ڈائریکٹر ٹیڈ لی پئین، ریڈیو فری ایشیا کے ڈائریکٹراسٹیفن ییٹس اور مڈل ایسٹ براڈ کاسٹنگ نیٹ ورکس کی ڈائریکٹر وکٹوریا کوٹس کو فارغ خطی دے دی ہے۔

انھیں سبکدوش صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایک ماہ قبل ہی ان عہدوں پر مقرر کیا تھا۔اس سے ایک روز قبل وائس آف امریکا (وی اوای)کے ڈائریکٹر اور ان کے نائب کو ہٹا دیا گیا تھا اور کیوبا براڈ کاسٹنگ کے دفتر کے سربراہ اپنے عہدے سے ازخود سبکدوش ہوگئے تھے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں