امریکن پاکستانی لینا خان فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد

امریکی سینیٹ نے لینا خان کو ایف ٹی سی کا کمشنر تعینات کرنے کی منظوری دیدی

بدھ 16 جون 2021 11:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) امریکا کے صدر جو بائیڈن نے امریکن پاکستانی لینا خان کو فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی سربراہ نامزد کردیا۔ امریکی سینیٹ نے لینا خان کو ایف ٹی سی کا کمشنر تعینات کرنے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایف ٹی سی کمشنر کے طور پر لینا خان کی منظوری 28 کے مقابلے میں 639 ووٹوں سے کی گئی۔ لینا خان کمشنر کی حیثیت سے سیلیکون ویلی میں تجارتی ضوابط پر نظر رکھیں گی۔32 برس کی لینا خان لندن میں پیدا ہوئی تھیں، 11 برس کی عمر میں والدین کے ساتھ امریکا منتقل ہوئی تھیں۔ لینا خان نی2017 میں ییل لا اسکول سے تعلیم حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں