ویکسین لگوائیں 100 ڈالر پائیں، نیویارک میں اعلان

اس منصوبے سے کورونا کا پھیلاو روکنے میں مدد ملے گی،میئرنیویارک

جمعرات 29 جولائی 2021 12:25

ویکسین لگوائیں 100 ڈالر پائیں، نیویارک میں اعلان
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2021ء) امریکی شہر نیویارک میں کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو 100 ڈالر دینے کا اعلان کردیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک کے میئر بل ڈی بلازیونے حکومتی ویکسین سینٹرز سے ویکسین لگوانے والوں کو پیسے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے کورونا کا پھیلاو روکنے میں مدد ملے گی۔ایک نیوز بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف ویکسی نیشن سب سے اہم ہے، اگر ہم ویکسی نیشن پر بات نہیں کررہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اس کے حل کی بات نہیں کررہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس اعلان کی بڑی وجہ امریکا میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز کا رپورٹ ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں