امریکی ریاست ٹینیسی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 12 زخمی، بعض کی حالت نازک ، ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ

جمعہ 24 ستمبر 2021 13:45

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) امریکی ریاست ٹینیسی کے نواحی علاقے میں سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے، جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے نواحی علاقے میں سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوںمیں اضافے کا خدشہ ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملہ آور نے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں