امریکا میں آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر کے سامنے ماحولیات کے کارکنان کا منفرد احتجاج

ماحولیات کے کارکنوں نے ر بائیڈن، برطانوی وزیراعظم سمیت عالمی لیڈروں کے پتلے بنا کر احتجاج کیا

جمعرات 14 اکتوبر 2021 14:10

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2021ء) امریکا میں آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر کے سامنے ماحولیات کے کارکنان نے منفرد احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی عمارت کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں ماحولیات کے کارکنوں نے امریکی صدر بائیڈن، برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت عالمی لیڈروں کے پتلے بنا کر احتجاج کیا۔مظاہرے میں شریک افراد نے امیر ترین ممالک سے موسمیاتی تبدیلی کے لیے مختص کئے گئے 100 ارب ڈالر کا وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں