ہیٹی، عیسائی مشنری اور ان کے اہل خانہ سمیت 17 افراد کو گینگ نے اغوا کرلیا

مغوی مسلح گروہ کے پاس ، امریکی حکومت نے ابھی تک اس واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی

اتوار 17 اکتوبر 2021 16:10

ہیٹی، عیسائی مشنری اور ان کے اہل خانہ سمیت 17 افراد کو گینگ نے اغوا کرلیا
پورٹ او پرنس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) امریکی ملک ہیٹی کے دارالحکومت سے عیسائی مشنری اور ان کے اہل خانہ سمیت 17 افراد کو ایک گینگ نے اغوا کرلیا ہے۔مغویوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔امریکی اخبار کے مطابق اغوا اس وقت ہوا جب مشنری یتیم خانے سے جا رہے تھے۔ایک مقامی سکیورٹی ذرائع نے ایجنسی کو بتایا کہ مغوی مسلح گروہ کے پاس ہیں۔

امریکی حکومت نے ابھی تک اس واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

(جاری ہے)

حال ہی میں انہوں نے پورٹ او پرنس اور اس کے دور دراز علاقوں کے دیگر حصوں تک اپنا اثر اسوخ بڑھا دیا ہے، جس کی وجہ سے اغوا کی کارروائیوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔پورٹ او پرنس میں قائم سول سوسائٹی گروپ، سینٹر فار اینالیسس اینڈ ریسرچ ان ہیومن رائٹس کے مطابق 2021 کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 600 سے زائد اغوا ریکارڈ کیے گئے ، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 231 تھے۔جولائی میں صدر جوویل مویس کے قتل اور اگست میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد امریکہ کے غریب ترین ملک ہیٹی میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔

مری شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments