کولمبیا کے تاجرایلکس صاب منی لانڈرنگ کے الزام پر امریکا کے حوالے

وینزویلا کی حکومت کے لیے منی لانڈرنگ کے الزام میںایلکس صاب کو20سال تک قید ہوسکتی ہے،امریکی محکمہ انصاف

پیر 18 اکتوبر 2021 10:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) امریکا کے محکمہ انصاف نے اطلاع دی ہے کہ وینزویلا کے صدرنکولس مادورو کی حکومت کے لیے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتارکولمبیا کے مفرورتاجرایلکس صاب کو کیپ وردی سے امریکا کے حوالے کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایلکس صاب کو ریاست فلوریڈا کی ایک عدالت میں پہلی مرتبہ پیش کیا جارہا ہے۔

محکمہ انصاف نے اس پیچیدہ معاملے میں کیپ وردی کی حکومت کی مدد او استقامت پر شکریہ ادا کیا اورکابووردی کے عدالتی نظام کی پیشہ ورانہ مہارت کی ستائش کی ہے۔صاب اور ان کے کاروباری شراکت دارالوارو پلیڈو پر امریکامیں ایک ایسا نیٹ ورک چلانے کا الزام عاید کیا گیا ہے جس نے امدادی خوراک کے پروگرام سے مالی فائدہ اٹھایا تھا۔

(جاری ہے)

یہ پروگرام شدید معاشی بحران سے دوچار مگرتیل کی دولت سے مالا مال ملک وینزویلا کے لیے تھا۔

ان دونوں کو وینزویلا کی حکومت کے لیے منی لانڈرنگ کے الزام میں 20،20 سال تک قید کا سامنا ہوسکتا ہے۔انھوں نے مبینہ طورپروینزویلا سے قریبا 35 کروڑ ڈالران اکانٹس میں منتقل کیے تھے جن پران کا امریکا اور دیگر ممالک میں کنٹرول تھا۔ایلکس صاب وینزویلا کے شہری ہیں اور ان کے پاس وینزویلا کا سفارتی پاسپورٹ بھی ہے۔ان پر جولائی 2019 میں میامی میں منی لانڈرنگ کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی تھی اور جون 2020 میں مغربی افریقا کے ساحل پر کیپ وردی میں ایک طیارے کے راہداری قیام(اسٹاپ اوور)کے دوران میں انھیں گرفتار کیا گیا تھا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں