کورونا،امریکا نے عالمی سفری پابندیاں ختم کردیں

منگل 26 اکتوبر 2021 22:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) امریکا نے کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ عالمی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف ممالک کے لیے نافذ سفری پابندیاں ختم کی جارہی ہیں تاہم امریکا کے سفر کیلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے، ویکسین شدہ افراد کو 3 دن پہلے اور غیر ویکسین شدہ افراد کو ایک دن پہلے کووڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

(جاری ہے)

بیان میں میں کہا گیا ہیکہ غیر ملکی اور غیر ویکسین شدہ افراد بعض صورتوں میں امریکا میں داخل نہیں ہوسکیں گے، 18 برس سے کم عمر افراد اس شرط سے مستشنیٰ ہوں گے جب کہ ایسے شہری بھی مستثنیٰ ہیں جن کے ممالک میں ویکسی نیشن دستیاب نہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ قدام ائیر لائن انڈسٹری کی بحالی اورغیر ملکیوں کو سفری سہولیات دینے کیلئے کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہیکہ دیگر ممالک کیلئے بنائی گئی سفری کیٹیگریز بھی ختم کی جارہی ہیں جس کے بعد امریکی شہریوں کے علاوہ غیر ملکی افراد بھی امریکا کا سفر کرسکیں گے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں