امریکا نے چین کی ٹیلی کام کمپنی کا لائسنس منسوخ کردیا

چین کی کمپنیوں کو امریکا نے قومی مفادات کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے پابندیاں عائد کی تھیں،رپورٹ

بدھ 27 اکتوبر 2021 14:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2021ء) امریکا نے چین کی بڑی ٹیلی کام کمپنی کا لائسنس قومی سلامتی کے اندیشے کے پیش نظر منسوخ کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے کہا کہ چائنا ٹیلی کام 60 روز کے اندر امریکا کے اندر اپنی خدمات فراہم کرنا بند کردے۔عہدیدار کا کہنا تھا کہ کمپنی پر چینی حکومت کا کنٹرول اس کو رسائی، اسٹور، رکاٹ ڈالنا اور امریکی مواصلات کے روٹ کو تبدیل کرنے کی صلاحیت بخشتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کے خلاف جاسوسی اور دیگر نقصان پہنچانے والی سرگرمیاں پیش آسکتی ہیں۔چائنا ٹیلی کام گزشتہ 20 برس سے امریکا میں خدمات فراہم کر رہی ہے اور اپنے بیان میں امریکی اقدام کو مایوس کن قرار دے دیا۔بیان میں مزید کہا کہ ہم اپنے صارفین کو خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب آپشنز استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ چائنا ٹیلی کام چین میں کام کرنے والی تین بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے اور دنیا کے 110 ممالک میں کروڑوں صارفین کو خدمات پہنچاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے یہ فیصلہ سیکریٹری خزانہ جینیٹ یلین کے چینی نائب وزیراعظم لیو ہی سے دنیا کی معیشت پر گفتگو کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے۔حالانکہ ان کی ملاقات کو دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات میں بہتری کے طور پر دیکھا جا رہا تھا جبکہ اس سے قبل تائیوان اور تجارت کے معاملے پر تلخ بیانات کا تبادلہ ہوا تھا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں