ی*ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون نہ کیا تو کشیدگی بڑھے گی، امریکا

جمعہ 26 نومبر 2021 18:10

[ واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2021ء) امریکا نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ تعاون نہ کیا تو اگلے ماہ جوہری مذاکرات میں کشیدگی بڑھے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کشیدگی سے سن 2015 کی جوہری ڈیل کے احیاء کے مذاکرات پر حرف آ سکتا ہے۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران متعدد جوہری تنصیبات تک عالمی معائنہ کاروں کی رسائی روکے ہوئے ہے۔ اس ایجنسی کے 35 رکنی بورڈ آف گورنرز کی سہ ماہی ملاقات رواں ہفتے ہو گی، جس میں ایرانی جوہری پروگرام کا مدعا سرفہرست ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں