امریکہ کے دو گرجا گھروں نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قرار دیا

جمعہ 3 دسمبر 2021 17:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2021ء) امریکا میں عیسائی برادری کے دو مذہبی اداروں اور گرجا گھروں نے اسرائیل کو نسل پرست ریاست قراردینے کے حق میں رائے شماری کی ہے۔امریکی ریاست شیکاگو میں ایک قرارداد پر رائے شماری میں حصہ لیتے ہوئے اسرائیلی ریاست کے اقدامات کو گرجا گھروں کی اقدار اور اصولوں کے منافی قرار دیا۔

کانفرنس کے 72 فی صد نے اسرائیل کو گرجا گھروں کے خلاف اور نسل پرستانہ طرز عمل پرچلنے والا ملک قرار دیا۔

(جاری ہے)

ایپسکوپل چرچ کونسل نے "وفا" کے مطابق "شکاگو شہر کی چرچ کانفرنس کی طرف سے جاری کردہ فیصلے کی منظوری دی، تمام دباؤ کے باوجود جو اس کو روکنے کے لیے لگائے گئے تھی"۔Episcopal Church، Anglican Church کا حصہ ہے،اس کے امریکا میں تقریباً 20 لاکھ ارکان ہیں، جن میں سے تقریباً 300,000 شکاگو میں رہتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے اٹلانٹا میں پریسبیٹیرین چرچ کی ایک ذیلی کانفرنس نے ایک قرارداد پر ووٹ دیا جس میں اسرائیل پر اطلاق کیلئے نسل پرستی کی قانونی تعریف پر غور کیا گیا تھا۔ کانفرنس کے ارکان کی اکثریت نے 95 فیصد کے ساتھ اس فیصلے کی حمایت کی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں