عام ماسک کورونا سے بچاو میں موثر نہیں، امریکی ماہرین

کورونا کی اومی کرون قسم کے خلاف این 95 ماسک سب سے زیادہ موثر ہیں،امریکی مرکز انسداد امراض

اتوار 16 جنوری 2022 14:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2022ء) امریکی مرکز انسداد امراض نے انکشاف کیا ہے کہ کپڑے کے ماسک کورونا سے بچاو میں موثر نہیں ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین نے کہاکہ کپڑے کے ماسک سرجیکل ماسک کے مقابلے میں کورونا سے تحفظ نہیں دیتے۔

(جاری ہے)

امریکی مرکز انسداد امراض کے مطابق کورونا کی اومی کرون قسم کے خلاف این 95 ماسک سب سے زیادہ موثر ہیں۔واضح رہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی مثبت شرح 35 اعشاریہ 30 فیصد ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے حوالے سے بنائے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز سے نمٹنے کے لیے صوبائی حکومت سے تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں