امریکی صدر نے ٹیکساس میں لوگوں کویرغمال بنانے کی کارروائی کودہشت گردی قراردے دیا

پیر 17 جنوری 2022 12:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) امریکی صدر جوبائیڈن نے ریاست ٹیکساس میں یہود کے ایک کنیسہ میں لوگوں یرغمال بنانے کے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے فلاڈیلفیا میں خاتونِ اول جل بائیڈن کے ساتھ دورے کے موقع پر کہا کہ ملزم نے اپنے ہتھیارکسی بازار ہی سے حاصل کیے تھے۔ٹیکساس کے شہر کولی ویل میں لوگوں کو یرغمال بنانے کا واقعہ دہشت گردی کی کارروائی تھی،بائیڈن نے بندوق کے تشدد کوروکنے کے لیے درکار اقدامات کی اہمیت پرزوردیا ،انھوں نے کہا کہ پس منظر کی جانچ پڑتال کا خیال انتہائی اہم ہے لیکن اگرکوئی سڑکوں پر کسی اور سے کچھ بھی خرید کررہا ہے تو آپ اس طرح کی کوئی چیز نہیں روک سکتے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں