امریکا کا شمالی کوریا سے غیرقانونی میزائل تجربات بند کرنے کا مطالبہ

منگل 18 جنوری 2022 11:05

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء)امریکا نے شمالی کوریا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی غیر قانونی تخریبی سرگرمیاں بند کردے ۔

(جاری ہے)

محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے بارے میں امریکا کے خصوصی نمائندے سنگ کِم نے جنوبی کوریا اور جاپانی حکام کے ساتھ فون پر بات چیت میں میزائل تجربات پرتشویشکا اظہارکیا ہے اور شمالی کوریا پر زور دیا کہ وہ کسی پیشگی شرائط کے بغیرمذاکرات کی میز پر لوٹ آئے۔انھوں نے جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کے امریکا کیعزم کا اعادہ کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ اپنے اتحادیوں جنوبی کوریا اور جاپان کے دفاع کے پختہ عزم بھی دہرایا ۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں