امریکی رکن کانگریس کا فلسطینیوں کی مکانات مسماری روکنے کا مطالبہ

اسرائیلی پولیس کی طرف سے آدھی رات کو بے دخل کیے جانے کے بعد پندرہ فلسطینی بے گھر ہو گئے، میری نیومین

اتوار 23 جنوری 2022 13:20

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) امریکی رکن کانگریس میری نیومین نے مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے میں فلسطینیوں کے مکانات مسماری کی کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیومین نے گذشتہ روز مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے ذاتی اکائونٹ پر ایک ٹویٹ میں، شیخ جراح محلے میں مکانات کی مسماری کے خلاف اپنے موقف کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی پولیس کی طرف سے آدھی رات کو بے دخل کیے جانے کے بعد پندرہ فلسطینی بے گھر ہو گئے اور شیخ جراح میں ان کے مکانات مسمار کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 2016 کے بعد سے علاقے سے ایک ہزار سے زیادہ شہریوں کو بے دخل کیا گیا۔ انہوں نے فلسطینیوں کی گھروں سے بے دخلی اور ان کے گھروں کی مسماری کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔

گذشتہ بدھ کو قابض اسرائیلی فوج نے شیخ جراح کے محلے میں "صلحیہ" خاندان کے گھر کو مسمار کر دیا اور بعد میں گھر کے مالکان کو گرفتار کر لیا۔گزشتہ سال کے دوران مقبوضہ بیت المقدس میں ہدف بنائے گئے تنصیبات کی تعداد 1465 تک پہنچ گئی جن میں سے 751 کو مسمار کیا گیا۔ 42 کی لوٹ مار کی گئی۔ جب کہ 670 تنصیبات کو تعمیرات روکنے اور مسمار کرنے کی دھمکی دیی گئی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں