ح*ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے، چین کی امریکا کو وارننگ

بدھ 26 جنوری 2022 02:45

?بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) چین نے امریکا کو مٴْتنبہ کیا ہے کہ اٴْس کے داخلی معاملات میں مداخلت نہ کی جائے۔ چین کی حکومت نے جمعہ کے روز جاپانی وزیراعظم فومیو کیشیدہ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ہونے والے سربراہی اجلاس پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے سربراہی اجلاس میں تائیوان، سنکیانگ اور ہانگ کانگ مسائل پر بات چیت کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ ہمارے داخلی معاملات میں بیرونی مداخلت ناقابل قبول ہے۔

ترجمان زاؤ لیجیان نے مذکورہ آن لائن اجلاس میں زیرِ بحث لائے گئے موضوعات کے حوالے سے کہا ہے کہ جاپان اور امریکا چین پر ناحق الزامات عائد کرکے چین کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تائیوان، سنکیانگ اویغور خود مختار علاقے اور ہانگ کانگ سے متعلقہ مسائل کٴْلیتاً چین کے داخلی معاملات ہیں اور ان معاملات میں کسی بھی ملک یا بیرونی طاقت کی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان زاؤ لیجیان نے کہا ہے کہ کسی بھی فرد یا قوم کو حق خود مختاری اور زمینی سالمیت کے بارے میں چین کے عزم کو ہلکا نہیں لینا چاہیے۔واضح رہے کہ جاپان کے وزیراعظم کیشیدہ اور امریکہ کے صدر بائیڈن نے آن لائن سربراہی اجلاس میں مشرقی و جنوبی بحیرہ چین میں حیثیت کی تبدیلی سے متعلق چین کے یک طرفہ اقدامات کے ساتھ ساتھ ہانگ کانگ کی صورتحال، سنکیانگ اویغور خود مختار علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام سے متعلق موضوعات پر بات چیت کی تھی۔ آن لائن اجلاس میں وزیراعظم کیشیدہ اور صدر بائیڈن نے جاپان اور امریکا کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے پر اتفاق رائے کا اظہار بھی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں