امریکا،پاکستانی نژاد شخص نے بیوی، بیٹی اور ساس کو قتل کر کے خود کشی کر لی

ملزم نے چند روز قبل بچی کو پانی کے ٹب میں ڈبو کر مارنیکی کوشش بھی کی تھی،مزید تحقیقات جاری ہیں،حکام

اتوار 22 مئی 2022 14:10

امریکا،پاکستانی نژاد شخص نے بیوی، بیٹی اور ساس کو قتل کر کے خود کشی کر لی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں پاکستانی نژاد شخص نے بیوی، بیٹی اور ساس کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، ملزم نے بعد میں خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق واقعہ ٹیکساس کی کائونٹی ہیرس میں پیش آیا، حکام کے مطابق ملزم اور بیوی میں طلاق کے معاملات چل رہے تھے، فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں چار لاشیں پڑی ہوئی ملیں۔پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل بچی کو پانی کے ٹب میں ڈبو کر مارنیکی کوشش بھی کی تھی، واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں