جاپان کے ساتھ مل کر کام کر کریں گے، امریکی صدر

یوکرین جنگ کے باوجود جو بائیڈن انڈو پیسیفک خطے میں اپنی وابستگی کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں،جاپانی وزیراعظم

پیر 23 مئی 2022 12:50

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) امریکی صدر جو بائیڈن نے ٹوکیو میں بات چیت کے بعد روس کے خلاف پابندیوں کے حوالے سے تعاون پر جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدہ کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر کا پیر کے روز جاپانی وزیراعظم سے ملاقات میں کہنا تھا کہ جاپان ایک اہم عالمی رہنما ہے اور امریکہ جاپان کے دفاع کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ جاپانی وزیراعظم نے خوشی کا اظہار کیا کہ یوکرین میں جنگ کے باوجود جو بائیڈن انڈو پیسیفک خطے میں اپنی وابستگی کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں