امریکا کا یوکرین اور ترکی کے درمیان تجارتی معاہدے کا خیرمقدم

ہم اناج کو سمندر کے ذریعے منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ بحیرہ اسود میں ناکہ بندی ہے،جان کربی

جمعہ 24 جون 2022 15:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2022ء) امریکا نے یوکرین اور ترکی کے درمیان تجارتی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا یوکرین سے اناج خریدنے کے معاہدے پر ترکی کا خیرمقدم کرتا ہے، امریکا اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر یوکرین سے اناج حاصل کرنے کیلئے کام کررہا ہے۔

(جاری ہے)

جان کربی نے مزید کہا کہ ہم اناج کو سمندر کے ذریعے منتقل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کیونکہ بحیرہ اسود میں ناکہ بندی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں