ٹرمپ نے 33 روز میں 132 غلطیاں یا گمراہ کن بیان دیئے،امریکی اخبار

بدھ 22 فروری 2017 18:43

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کی طاقتور شخصیت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد کوئی دن بغیر غلطی کے نہیں گزارا، 33 روز میں ٹرمپ نے 132 غلطیاں یا گمراہ کن بیان دیئے۔امریکی اخبار’’واشنگٹن پوسٹ ‘‘ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد ہر روز کوئی نہ کوئی غلطی کی، 33 روز میں انہوں نے 132 غلطیاں یا گمراہ کن بیان دیئے۔

(جاری ہے)

واشنگٹن پوسٹ کے فیکٹ چیکر پراجیکٹ کے جمع کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاس میں پہلے روز 9 گمراہ کن بیان دیئے۔ انہوں نے 33 روز میں ہر روز کوئی غلط بات کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے سب سے زیادہ غلط بیانات ٹوئٹر پر دیئے۔ گمراہ کن بیانات پر سب سے زیادہ امیگریشن کی بات ہوئی۔ بائیو گرافیکل ریکارڈ اور نوکریوں کے حوالے سے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے گمراہ کن بیان آئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد کوئی دن ایسا نہیں جب انہوں نے غلطی یا گمراہ کن بیان نہ دیا ہو۔ واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے امریکی صدر کی غلطیوں پر نظر رکھنے کا سلسلہ ان کے 100 روز پورے ہونے تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں