دہشت گردی کا اسلام سے تعلق نہیں، اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح غلط ہے،مشیر امریکی قومی سلامتی

وہ مسلمان جو دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں وہ اسلام کا نام خراب کر رہے ہیں، دہشت گرد کارروائیاں غیر اسلامی ہوتی ہیں لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر کا نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ارکان سے خطاب

پیر 27 فروری 2017 14:10

دہشت گردی کا اسلام سے تعلق نہیں، اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح غلط ہے،مشیر امریکی قومی سلامتی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 فروری2017ء) امریکی قومی سلامتی کے نئے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا اسلام سے تعلق نہیں ہے ،وہ مسلمان جو دہشت گرد کارروائیاں کرتے ہیں، وہ اسلام کا نام خراب کر رہے ہیں، اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح غلط ہے ، دہشت گرد کارروائیاں غیر اسلامی ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)

نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ارکان سے کہاہے کہ انتہاپسند اسلامی دہشت گردی کی اصطلاح غیر منفعت بخش رہی ہے کیونکہ دہشت گرد کارروائیاں غیر اسلامی ہوتی ہیں۔

قومی سلامتی کونسل کے سربراہ کے یہ تبصرے ان الفاظ کے برعکس ہیں جو صدر ٹرمپ اور قومی سلامتی کے سابقہ مشیر مائیکل فلین استعمال کرتے رہے ہیں۔فلین کو روسی سفارت کار سے ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کو گمراہ کرنے پر اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔مک ماسٹر نے جو الفاظ استعمال کیے ہیں وہ سابق صدر براک اوباما اور جارج ڈبلیو بش کے موقف کے زیادہ قریب ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں