امریکی فضائیہ کا ایف 15سی اور ڈی کی رٹیائرمنٹ کا فیصلہ،جدید اور اپ گریڈڈ ایف 16 پرانے طیاروں کی جگہ لیں گے

اتوار 26 مارچ 2017 14:30

امریکی فضائیہ کا ایف 15سی اور ڈی کی رٹیائرمنٹ کا فیصلہ،جدید اور اپ گریڈڈ ایف 16 پرانے طیاروں کی جگہ لیں گے
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء)امریکا کی فضائیہ نے اپنے جنگی طیارے ایف 15 سی اور ڈی کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا ،جدید اور اپ گریڈڈ ایف 16 پرانے طیاروں کی جگہ لیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ کے حکام نے ایوان نمائندگان کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا ہے کہ ایف 15 طیاروں کی ریٹائرمنٹ سے اخراجات میں کمی آئے گی، پائلٹوں کوبھی تربیت کے لیے بہتر مواقع میسر آسکیں گے۔فضائی حکام کے مطابق ایف 15 سی اور ڈی طیاروں کی جگہ 2020 تک ایف 16 طیارے لے لیں گے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں