سترہ میل ٹول پلازہ کے عملہ کا مقامی لوگوں سے ناروا سلوک

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:46

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) مری اسلام آباد ایکسپریس وے سترہ میل ٹول پلازہ کے عملہ کا اہل علاقہ سے ناروا رویہ کسی عذاب سے کم نہیںہتک آمیز رویہ کی وجہ سے اہل علاقہ میں شدید اشتعال پایاجارہا ہے مقامی لوگ ٹول ٹیکس سے ہمیشہ مستثنیٰ تھے مگر اب تمام مقامی رہائشیوں سے بھی زبردستی ٹول ٹیکس وصول کیاجارہا ہے جو مقامی لوگوں سے زیادتی ہے تحصیل بھرکے لوگوں نے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں ، مقامی منتخب نمائندوں ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور مری کے لوگوں کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے اور ٹول ٹیکس کے عملے کی اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر اہل علاقہ شدید احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی تمام تر ذمہ داری ٹول ٹیکس انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں