میلا د النبی ؐ کی کی تقریب مسجد رضائے مصطفی میں 16 دسمبر کو ہوگی

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:46

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء)منتظمہ کمیٹی وامام مسجد محلہ شوالہ کے مطابق عیدمیلا د النبی ؐ کی روح پرور تقریب مسجد رضائے مصطفی محلہ شوالہ میں زیر سرپرستی پیر طریقت حضرت مولان قاری اکسیر عباسی مورخہ 16 دسمبر کو منعقد ہوگی ،محفل میلاد کا آغازقاری عسودحسین تلاوت قرآن پاک سے کرینگے جبکہ خصوصی خطاب مہمان خصوصی حضرت علامہ مولانا سید نعمان صدیق گیلانی خطیب اعظم اسلام آباد فاضل بھیرہ شریف مدرس محمدیہ غوثیہ چک شہزاداورعلامہ صاحبزادہ تسنیم سلطان چشتی کرینگے،محفل کی نقابت حافظ آفتاب رحمانی کرینگے،اس موقع پر حضور پاک ﷺ کے حضور ہدیہ نعت حسنین قادری سنیوہ ،حافظ عثمان عطاری اورحافظ معین عطاری پیش کرینگے ،خصوصی نعت قاری محمد ثاقب ہاشمی جبکہ دیگر نعت خوانوں میں حافظ فردوس ہاشمی اور جام قریشی شامل ہیں اس روح پرور تقریب کی انتظامیہ میں عتیق الرحمان عطاری،خورشید عطاری حافظ آفتاب رحمانی اور حافظ فردوس ہاشمی شامل ہیں اس سلسلہ میں تمام پروگراموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے منتظمہ کمیٹی نے تما م غلامان رسول سے اس پروقار اور روح پرور تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں