مری، ہوٹل ایسوسی ایشن کے وفد کی اے ایس پی سے ملاقات، مسائل بارے آگاہ کیا

ہفتہ 25 جنوری 2020 12:51

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر راجہ خلیل احمد کی قیادت میں ایک وفد نے نئے تعنیات ہونے والے اے ایس پی مری وقاص خان سے ملاقات کی اور مری آنے والے سیاحوں کے تحفظ اور حالیہ برفباری کے بعد روڈوں کناروں پڑھی برف کی صفائی نہ ہونے سے پیدا ہونے والے ٹریفک کے مسائل سمیت مری شہر سے منشیات کے خاتمے، ہوٹل گائیڈ، ضابطہ اخلاق، لاقانونیت، اصلاحی کمیٹیوں کی بحالی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیاجس پراے ایس پی نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

(جاری ہے)

وفد میں ہوٹل ایسوسی ایشن مری کے جنرل سیکرٹری راجہ ارسلان حنیف، سینئر نائب صدر راجہ شہزاد رشید، سینئر نائب صدر ہوٹل ایسوسی ایشن شمس عباسی، جوائنٹ سیکرٹری یٰسین، ایم ڈی فاران ہوٹل راجہ خضر خلیل فصیل عباسی اور قدیر عباسی شامل تھے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں