مسیحی برادری کاگستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانس کے صدر کیخلاف مریدکے جی ٹی روڈ پر احتجاجی ریلی

مظاہرین نے ہاتھوں میں صلیب اور مخالفانہ نعروں پر مبنی کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،پاک فوج سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا گیا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 16:52

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) مسیحی برادری نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانس کے صدر کیخلاف مریدکے جی ٹی روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں صلیب اور مخالفانہ نعروں پر مبنی کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ اس موقع پر پاک فوج سے بھی یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ابتدائی رسولی کلیسیا پاکستان کے صدر پاسٹر ڈاکٹر مرقس شریف مسیح اور مسیحا ملت پارٹی پاکستان کے صدر اسلم پرویز سہوترا نے کہا کہ فرانس کے صدر کے بیان اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے دنیا کا امن خطرے میں ڈال دیا گیا ہے ،دنیا نے اگر اس حرکت کا نوٹس نہ لیا تو حالات خراب ہوسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا پاکستان کی مسیحی برادری کسی بھی نبی کی توہین برداشت نہیں کرے گی ،ہر مذہب امن کا درس دیتا ہے مگر امن کے دشمن کوئی نہ کوئی ایسی حرکت کردیتے ہیں کہ دنیا میں بے چینی پیدا ہوجاتی ہے ،پاکستان کی مسیحی برادری حکومت پاکستان کی مکمل حمائت کرتی ہے جس نے فرانس کے صدر اور گستاخانہ خاکوں پر دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے ،ریلی کے اختتام پر سانحہ پشاور اور پاک فوج کے شہدا ء کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں