مریدکے،نوجوان نے منگیتر ملیحہ کو سر میں گولی مار قتل کرکے خودکشی کرلی

منگل 24 نومبر 2020 16:35

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2020ء) تھانہ سٹی مریدکے کی آبادی پرانا نارنگ روڈ چونگی پربائیس سالہ نوجوان افضال نے منگیتر ملیحہ کو سر میں گولی مار قتل کردیا اور پھر اپنے گھر جاکر کنپٹی پر گولی مار کر خود کشی کرلی ،پولیس نے دونوں لاشیں ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نوجوان افضال اور ملیحہ آپس میں کزن تھے ، دونوں کی ایک سال قبل منگنی ہوئی تھی اور ایک ماہ بعد شادی ہونے والی تھی کہ اچانک افضال ملیحہ کے گھر گیا اور اس کے سر میں گولی مار کر قتل کردیا اور پھر اپنے گھر جاکر اپنے سر میں گولی مار کر اپنی بھی زندگی کاخاتمہ کر لیا ۔

ملیحہ کو قتل کرکے خودکشی پر گھر والوں نے کوئی وجہ نہیں بتائی ۔پولیس نے پوسٹمارٹم کیلئے دونوں لاشیں تحویل میں لیکر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ہیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں