مری، پنجاب آرٹس کونسل مری میں ہفتہ تقریبات شانِ رحمت اللعالمین کا آغاز

بدھ 13 اکتوبر 2021 12:13

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2021ء) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق پنجاب آرٹس کونسل مری میں ہفتہ تقریبات شانِ رحمت اللعالمین کا آغاز محفلِ سماع سے کیا گیا جس میں بین الاقوامی شہرت یافتہ قوال عمران عزیز میاں اور ہمنوا نے حضور اکرمﷺ کی شانِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے اور لوگوں کے دلوں کومنور کیاجس سے ان پر وجد کی کیفیت طاری ہوگئی تقریب میں سٹیشن ہیڈ کوارٹر مری سے ای کیو لیفٹیننٹ کرنل محمد اقبال تاج،مرزا سہیل بیگ سابق نائب ناظم تحصیل مری سٹی، ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر عبدالسلام عباسی، میڈیا کے احباب، ملٹری کالج مری اورلارنس کالج کے افسران فیمیلیز اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مری آرٹس کونسل کی انتظامیہ کو خوب سراہاڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل محمد شکور نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیااور بتایا کہ ہفتہ تقریبات شانِ رحمت اللعالمین 18 اکتوبر تک جاری رہیں گی جس میں شرکت کی پرزور اپیل کی جاتی ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں