مری، عادی آئل فیلڈ میں سالانہ مرمت کی وجہ سے مری، گوجر خان،بحریہ ٹاون اوربارہ کہو میں 3 سے چار دنوں تک گیس پریشر میں کمی ہو گی ،محکمہ گیس

بدھ 13 اکتوبر 2021 12:20

مری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2021ء) محکمہ گیس کے اعلیٰ حکام نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ عادی آئل فیلڈ میں سالانہ مرمت کی وجہ سے مری، گوجر خان،بحریہ ٹاون اوربارہ کہو میں 3 سے چار دنوں تک گیس پریشر میں کمی ہو گی انہوں نے تمام صارفین سوئی گیس سے التماس کی ہے کہ وہ اس دوران گیس کم استعمال کریں اور متبادل بندوبست بھی کریں تاکہ ان کے روزمرہ کے معمولات متاثر نہ ہوں سوئی گیس حکام کاکہنا ہے محکمے کامقصدبرفباری کے دوران عوام کو سوئی گیس کی فراہمی کو بلاتعطل فراہم یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں