انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے‘رانا احمد عتیق انور

پیر 29 نومبر 2021 16:39

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2021ء)چئیرمین ضلع کونسل شیخوپوہ رانا احمد عتیق انور نے کہا ہے انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے یہی تمام مزاہب کا درس رہا ہے مریدکے ٹاون میں ممتاز سماجی شخصیت حافظ عبدالحمید لیگی رہنماء رانا محمد انعام اللہ مسلم لیگ یوتھ کے مرکزی رہنماء رانا کاشف الرحمٰن سابق چئیرمین بلدیہ مریدکے رانا ماجد کے ہمراہ حاجی عبداللہ فری آئی کیمپ کا افتتاح کرتے انکا کہنا تھا حکومت کو چاہئے جو سماجی تنظیمیں انسانیت کے فائدہ اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے ہیں انکی حوصلہ افزائی کی جائے اصل میں جو کام حکومت کے کرنے کے ہیں وہ سماجی تنظیں کررہی ہیں اس موقع پر حاجی عبداللہ ویلفئیر ٹرسٹ کے صدرحافظ سیٹھ عبدالحمید نے کہا انکی ویلفئیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام یہ 13واں آئی کیمپ ہے اب تک ایک ہزار سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم مفت آپریشن کرچکی ہے جبکہ دو ہزار سے زائد مریضوں کو عینکیں ادویات وہ بھی مفت فراہم کرچکی ہے اللہ کی مخلوق کی خدمت کرکے انہیں دلی خوشی ہوتی ہے انکی ٹیم دن رات اپنے رب کو راضی کرنے کے مشن میں رہ کر اسکی مخلوق کی خدمت کا سلسلہ انشائاللہ جاری رکھیں گے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں