جمعیت علماء اسلام ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے آئندہ انتخابات میں اپنے امید وار کھڑے کرے گی،قاری سیف اللہ سیفی

پیر 16 اپریل 2018 23:04

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) جمعیت علماء اسلام تحصیل مری کے امیر و سابق امیدوار قومی وصوبائی اسمبلی قاری سیف اللہ سیفی نے کہا کہ اس وقت ملک میں دینی قوتوں اورسیکولر زہینیت رکھنے والوں کے مابین جنگ ہے۔

(جاری ہے)

ہمارا حلقہ دینی ونظریاتی اعتبار سے بیدار ہے کارکن متحدہو کر اپنا فعال ادا کریں گے ملک بھر کی طرح جمیعت علماء اسلام ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے آئندہ انتخابات میں این اے ستاون مری کہوٹہ اور پی پی چھ سے اپنے امید وار کھڑے کرے گی۔ ہم نے ہر دور میں اپنا کردار ادا کیا، مری جنرل ہسپتال کے منصوبے کے کام کو تیز کیا جائے اور مری میں پانی کی قلت پر قابو ڈالنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں