یونین کونسل مسیاڑی مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے، راجہ اشفاق سرور

پیر 16 جولائی 2018 22:27

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور،چیئرمین امتیاز عباسی اور پیرمنصور علی شاہ نے کہا ہے کہ پی پی 6 میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے،یونین کونسل مسیاڑی مسلم لیگ ن کا مضبوط قلعہ ہے، یونین کونسل کے نصف حصے کو سوئی گیس کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ہے جبکہ باقی ماندہ علاقے کو بھی الیکشن کے فوری بعد سوئی گیس کی سہولت فراہم کردی جائیگی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مستفیض عباسی ،کونسلر ارباب عباسی،کونسلر چن زیب عباسی،کونسلر امتیاز عباسی ،اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،سائیں افتخار ،چوہدری ممتاز کے ہمراہ اپنے خطاب میں کیا ۔ تقریب میں مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی ،سابق سٹی نائب ناظم مرزا سہیل بیگ،صدرلیبرونگ ن تحصیل مری غالب بشیر عباسی، جنرل سیکرٹری عبدالوحید عباسی،سیف الرحمان عباسی ،معین الحق،سیکرٹری اطلاعات لیبرونگ ن تحصیل مری ہارون مقیم عباسی،رضوان عباسی حیدر ضیافت عباسی، خالدعباسی،مقصود عباسی،منیر کے علاوہ بڑی تعداد میں لیگی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں