تحریک انصاف مری میں بھی دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کریگی،سردار محمد سلیم

پیر 16 جولائی 2018 22:27

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2018ء) تحریک انصاف مری میں بھی دونوں نشستوں پر کامیابی حاصل کریگی آنے والی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی اور انشاء اللہ عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے رہنماء سابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم خان نے یونین کونسل روات بھوربن میں پاکستان تحریک انصاف کے الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ کارکن عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچائیں تاکہ 25 جولائی کو تحریک انصاف کے امیدوار این اے 57 پروفیسرصداقت عباسی اور پی پی 6 سے میجر(ر) لطاسب ستی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر عمران خان کے منشور کو ملک پاک میں نافذ کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں