مریدکے،جی ٹی روڈ پر سرکاری گاڑی کی ٹکر سے 65 سالہ شخص جاں بحق

پیر 24 ستمبر 2018 18:55

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) جی ٹی روڈ پر سرکاری گاڑی کی ٹکر سے 65 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ۔بتا گیا ہے کہ سرکاری گاڑی کو خاتون اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال ڈرائیو کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

موٹر وے پولیس نے خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو سرکاری گاڑی GAG/34 سمیت سٹی پولیس کے حوالے کر دیا۔موٹروے پولیس کے مطابق ایس ایچ او سٹی نے بغیر تادیبی کاروائی کے اے سی کو گاڑی سمیت جانے کی اجازت دے دی۔ایس ایس او عدیل شوکت کا کہنا ہے کہ متوفی کے بیٹے نے کوئی قانونی کارروائی نہیں کی۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں