مری اسلام آباد ایکسپریس وے کے دونوں اطراف تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:14

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) مری انتظامیہ کی جانب سے مری اسلام آباد ایکسپریس وے کے دونوں اطراف تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کے دوران غیر قانونی تعمیرات مسمار جبکہ جنگلات کی زمین واگزار کرالی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

مری اسلام آباد ایکسپریس وے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران متعدد ریسٹورانٹس اور دکانوں کے آگے سے غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دی گئیں جبکہ بوستال موڑ پر پنجاب فارسٹ لینڈ کی 33کنال ارضی پر قائم غیر قانونی شنگریلا پارک کو بھی مسمار کرتے ہوئے زمین کو واگزار کرایا گیا ہے۔

مری انتظامیہ نے بھاری مشنری کے ساتھ آپریشن کا آغاز ایکسپریس وے ڈنہ کے مقام سے کیا آپریشن میں این ایچ اے کے علاوہ محکمہ جنگلات، میونسپل کارپوریشن کاانفورسمنٹ عملہ اور پولیس کی بھاری نفری شامل تھی ۔ اس آپریشن کی سربراہی اسسٹنٹ کمشنر مری امتیاز خان کھچی کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں