گھوڑاگلی ،موٹر سائیکل اور تیزرفتار کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:37

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) گھوڑاگلی میںموٹر سائیکل اور تیزرفتار کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق مری کے نواحی علاقہ گھوڑا گلی کے رہائشی دونوجوان25 سالہ راجہ فیصل اور 23 سالہ شہروز موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار کوسٹرنمبر RIS-1228 جو مری سے راولپنڈی جارہی تھی کی ٹکر سے موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔کوسٹر کا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا، ریسکیو1122 مری نے نعشوں کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری پہنچایا بعد ازاں انہیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا واقع کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا راجہ فیصل گھوڑاگلی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ خضر کے فرزند تھے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں