لورہ پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کرنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتا رکرلیا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:44

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) لورہ پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کرنے والا تین رکنی گروہ کو گرفتا رکرلیا گروہ نے گھوڑا گی لورہ روڈ پر کچھ ماہ قبل ناکہ لگا کر متعدد گاڑیوں کے مسافروں کو لوٹ لیاتھا جبکہ ایک واردات میں مزاحمت کے دوران ایک ڈرائیور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔. گرفتا رہونے والے گروہ کے دوملزمان کا تعلق راولپنڈی او رایک کا ہزارہ سے بتایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

. لورہ پولیس کے سب انسپکٹر گوہررحمٰن ،اے ایس آئی رشید خان اور حوالدار ظہیر نے ایک کارروائی کے دوران گھوڑاگلی لورہ پر یکے بعد دیگرے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے تین رکنی گروہ کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ دوپسٹل بھی برآمد کرلئے ۔ملزمان میں محمد علی ولد محمداقبال ،محمد علی ولد حق نواز،سکنہ راولپنڈی اور ظہیر ولد محمد صدیق سکنہ بوئی ہزارہ شامل ہیں دورن تفتیش ملزمان سے مزید اہم انکشافات کا امکان ہے ۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں