حضرت امام حسین ؓکے چہلم کے موقع پرفول پروف سکیورٹی سمیت تمام ضروری اقدامات کئے جائینگے، اسسٹنٹ کمشنرمری

پیر 22 اکتوبر 2018 22:52

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) حضرت امام حسین ؓکے چہلم کے موقع پرفول پروف سکیورٹی سمیت تمام ضروری اقدامات کئے جائینگے ہمارا دین ہمیں امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے نفرت اور فساد انسان کی نہیں شیطان کی فطرت ہے تحصیل مری انتظامیہ ،پولیس،محکمہ صحت،ریسکیو1122 سمیت تمام ادارے ملکر چہلم کے موقع پر تمام ممکنہ اقدامات کرینگے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مری امتیاز خان کھچی نے چہل حضرت امام حسین ؓ کے موقع پر عزہ داروں کے جلوسوں کے حوالے سے ہونیوالے انتظامات کا جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر فقہ جعفریہ کی نمائندگی شفقت حسین شاہ نے کی جنہوں نے بعض مسائل کی طرف توجہ دلائی جنہیں ملک کر حل کرنی کی یقین دہانی اسسٹنٹ کمشنر مری نے کرائی قاری طارق عباسی کی طرف سے تریٹ سے جی ٹی روڈ کی بندش کے معاملے کو اجلاس میں اٹھایا اورکہا کہ اس عمل سے تریٹ سے سنی بنک تک رہائش پزیر لوگوں کو شدید مشکلات کاسامان کرناپڑتا ہے جبکہ راولپنڈی جانے والے بھی جلوس کے باعث گھنٹوں ٹریفک میں پھنس جاتے ہیں اسلئے ٹریفک کی روانی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے جس پر باہمی رضامندی سے سڑک کا ایک حصہ کھلا رکھنے کافیصلہ کیاگیا اجلاس میں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر اظہر عباسی،ڈاکٹر جنید صادق،ڈاکٹر یوسف ،انچارج ریکسیو1122 مری انجینئر کامران رشید،ہیلتھ انسپکٹر رانا کرامت علی ،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کے انچارج حارث مرتضیٰ کے علاوہ مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے شرکت کی تاہم مری پولیس کی طرف سے کوئی بھی نمائندہ اس اہم اجلاس میں شریک نہ ہوا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں