مری، والدین اپنے چھ ماہ سے سات سال کے بچوں کو خسرہ سے بچائوکے ٹیکے ضرور لگوائیں،ڈاکٹر اظہر عباسی

پیر 22 اکتوبر 2018 22:52

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) تحصیل مری اور شہر میں خسرہ سے بچائو مہم سے جاری وے۔ والدین اپنے چھ ماہ سے سات سال کے بچوں کو خسرہ سے بچائوکے ٹیکے ضرور لگوائیں محکمہ صحت کی ٹیمیں گلی محلوں اور یونین کونسلوں میں جاکر اس مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں اس مہم کے دوران ہزاروں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئیں ہیںانہوںنے کہا کہ خسرہ سے بچائو مہم 27 اکتوبر تک جاری رہیگی حکومت پنجاب نے خسرہ کو ختم کرنے کیلئے یہ مہم شروع کی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر مری ڈاکٹر اظہر عباسی نے عوام کیلئے ایک پیغام میں کیا انہوںنے کہا کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ملک کو خسرہ سے مکمل محفوظ کیا جائے عوام اسلسلہ میں ہماری ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں