جنگ عظیم دوئم کے دور کا لڑاکا طیارہ ٹیکساس کے پارکنگ ایریا میں گرکر تباہ ، سابق فوجی اہلکار سمیت دو افراد ہلاک

اتوار 18 نومبر 2018 19:30

واشنگٹن ،امریکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) جنگ عظیم دوئم کے دور کا ایک لڑاکا طیارہ ٹیکساس کے پارکنگ ایریا میں گرکر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ایک سابق فوجی اور ایک دوسرا شخص ہلاک ہوگئے ہیں ، غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کا کہنا ہے کہ وہ نارتھ امریکہp-15D کے فریڈرسکزبرگ شہر میں پیش آنیوالے حادثے کی تحقیقات کرررہا ہے ۔

p-51مستانگ طیارہ پیسفک اور جنگ عظیم دوئم کے دوران دیگر مقامات کے علاوہ کوریائی جنگ کے دوران خدمات سرانجام دے چکا ہے۔ فریڈرسکبرگ میں نیشنل میوزیم آف پیسفک وار قائم ہے،جس نے ٹوئٹر پر کہا کہ دو افراد ہلاک ہوئے ہیں،ان میں ایک سابق اہلکار شامل ہے۔ میوزیم نے ٹوئٹ میں کہا کہ اس وقت ہمارے پاس مزید کوئی معلومات نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

میوزیم کی ویب سائٹ کے مطابق آؤٹ ڈور شو میں پیسفک تھیٹر میں استعمال ہونے والے سازوسامان اور ہتھیاروںبشمول جنگ کو دوبارہ ڈرامائی شکل کے طور پر پیش کیا جانا تھا۔

میوزیم سے مزید معلومات لینے کیلئے بار بار رابطہ کرنے کے باوجود فوری طور پر کوئی کامیابی نہیں ہوسکی۔ سان انتونیو ایکسپریس نیوز کی تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ چاندی کے رنگ کے طیارے کا ملبہ پارکنگ ایریا میں بکھرا پڑا ہے،جہاں تباہ ہونے والی گاڑیاں نظر آرہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں