مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام سٹیج ڈرامہ ’’ تیرا گھر میرا گھر‘‘ کے اختتام پذیر ہو گیا

منگل 20 نومبر 2018 22:37

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستانی فنکار ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جوعوام کو صاف ستھری اور معیاری تفریح مہیا کرتے ہیں اور اس سلسلے میں مری آرٹس کونسل کی کاوشوں کو بھی سراہتے ہیں جو پورا سال عوامی دلچسپی کے ہر طرح کے پروگراموں کا انعقا دکرتی ہے اور تمام مکتبہ فکر کی لوگوں کی شرکت کو یقینی بناتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی کرنل عبدالقدوس پرنسپل پاکستان کیڈٹ کالج سنی بنک نے مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ سٹیج ڈرامہ ’’ تیرا گھر میرا گھر‘‘ کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد شکور نے تمام شرکا ء کا شکریہ ادا کیا ،ڈرامہ کی تحریر مشتاق ندیم کی تھی اور ہدایات ریاض صدیقی کی تھیں جبکہ معروف ٹی وی اور سٹیج کے فنکاروں جاوید علی ساجن، شازیہ شیخ، صائمہ خان، نور علی، شہزاد مغل ، رافع احمد مشتاق ندیم نے بھرپور طریقے سے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ڈرامہ میں مذاحیہ سٹوری پیش کی گئی جس کو حاضرین کی کثیر تعداد جن میں ڈاکٹر کبیر سول ہسپتال مری،سول افسران محمد اعظم ، سردار خلیل، معروف کاروباری شخصیت محمد نواب عباسی، معروف سیاسی و سماجی شخصیت مسعود بٹ کے علاوہ فیملیز اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مری آرٹس کونسل کو آئندہ ایسے تفریح پروگرام منعقد کرنے کا مطالبہ کیا، مورخہ 20نومبر2018کو 12بجے دوپہر عید میلاد النبیﷺ 1440ھ کے سلسلے میں قرآنی آیات کی خطاطی کی نمائش مری آرٹس کونسل کی آرٹ گیلری میں ہوگی جس میں تمام مکتبہ فکر کے لوگوں کو شرکت کی استدعا کی گئی ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں