ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ خان زمان نے بسلسلہ 12ربیع الاول عید میلاد النبیﷺکا ٹریفک پلان جاری کر دیا

منگل 20 نومبر 2018 22:37

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) سرکل مری میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک مری راجہ خان زمان نے بسلسلہ 12ربیع الاول عید میلاد النبیﷺکا ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ راجہ خان زمان نے بتا یا کہ سٹی ٹریفک پولیس مری نے محرم الحرام و اسلامی تہوار کے سلسلے میں جس طرح پہلے حالات کے پیش نظر عوام الناس کو بہتر سہولیات میسر کرتے رہے ہیںاسی طرح مورخہ 21نومبر 2018؁ء بروزبدھ عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس کے موقع پر مری میں ٹریفک پلان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مین جلوس مری شہرGPOچوک سے غوثیہ مسجد براستہ مال روڈ جائے گا شہر کے تمام سائیڈ سے آنے والے جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک وارڈنز افسران کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور ڈبل شفٹ حاضر کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سیکٹر مری میں ٹریفک وارڈنز افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیںاور جلوس کے راستوں میں تمام ہیوی ٹریفک کو روک دیا جائے گا نو پارکنگ زون میں کوئی بھی گاڑی کھڑی نہ کرے بصورت دیگر گاڑی لفٹ کر دی جائے گی اور سیکیورٹی حالات کے پیش نظر ٹریفک وارڈنز افسران کو ہدایات جاری کی تا کہ اس اسلامی تہوار کے موقع پر اپ کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے اورپوائنٹ پر کھڑ ے ٹریفک وارڈنز آفیسر ز کی ہدایات پر عمل کریں تا کہ کسی نا خوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔

ٹریفک قوانین کی پاسداری کر کہ ایک اچھے پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔ مری میں کسی بھی جگہ ٹریفک پرابلم پیش آنے کی صورت میں ٹریفک کنٹرول سنی بنک رابطہ نمبر051-9269200 پر رابطہ کریں ۔عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے نئے عزم کے ساتھ سٹی ٹریفک پولیس مری راولپنڈی اپنی فرائض سر انجام دے رہی ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں