بسلسلہ ربیع الاول حرمت رسول ﷺ کانفرنس (کل )منعقد ہوگی

منگل 20 نومبر 2018 22:37

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) جماعت اسلامی تحصیل مری کے زیر اہتمام حرمت رسول ﷺ کانفرنس بسلسلہ ربیع الاول 21 نومبر بروز بدھ صبح دس بجے دن ایک بجے تک دختران اسلام اکیڈمی بانسرہ گلی مری میں منعقد ہوگی اس روح پرور تقریب کے مہمان خصوصی حافظ محمد ادریس نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ہونگے حرمت رسول کانفرنس سے ممتا عالم دین اورمتحدہ مجلس عمل تحصیل مری کے امیر قاری سیف اللہ سیفی،جمعیت علماء اسلام تحصیل مری کے کے رہنماء مفتی نذیر عباسی،جماعت اسلامی ضلع کوہسار کے امیر عتیق احمد عباسی اور دیگر خطاب کرینگے عوام الناس کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں