ملکہء کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی

پیر 10 دسمبر 2018 23:17

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ملکہء کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برف باری، پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی، برف باری سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ھو گیا ہے۔ برف باری کا سلسلہ علی الصبح شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔

(جاری ہے)

بھوربن نیو مری اور گلیات کے علاقوں میں برف کی سفید چادر بچھ گئی ھے، برف باری سے پھسلن کی وجہ سے بعض شاہراہوں پر ٹریفک کا نظا م متاثر رہا ہے، برف باری کا نظارہ کرنے اور اس سے لطف اندوز ھونے کے لئے ملک بھر سے سیاحوں کی آمد بھی جاری ھے جبکہ سیاحوں کی ایک بڑی تعدادبرف باری کی پیشگوئی پر پہلے ہی مری میں موجود ہے جو برف باری سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں، سیاحوں کی آمد سے مال روڈ اورکشمیر پوائنٹ کی رونقیں دوبالا ہو گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں